Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں قتل کی واردات

میاں پور میں قتل کی واردات

حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے لکشمی نگر میاں پور کے لاری اڈے کے قریب 24 سالہ انکوش کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ اس شخص کو چھرا گھونپ کر یا پھر لوہے کی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے قتل کیا گیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انکوش ضلع ناندیڑ ریاست مہاراشٹرا کا متوطن تھا ۔ جو میاں پور اپنے رشتہ داروں کے یہاں آیا تھا اور روزگار کی تلاش میں تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 7 مئی کو  وہ شہر آیا تھا اور 9 مئی سے لاپتہ ہوگیا ۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
چلتی ٹرین سے گرنے پر ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) چندا نگر کے علاقہ میں چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 22 سالہ چنا کوٹاملیا سوامی نامی شخص جو پیشہ سے خانگی ملازم ادی بٹلہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ جو ضلع گوداوری کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ ٹرین جیسے ہی لنگم پلی اور چندا نگر کے درمیان پہونچی یہ شخص چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT