Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / میاں پور میں نوجوان کا قتل ، لڑکی کے دوسرے عاشق پر شبہ

میاں پور میں نوجوان کا قتل ، لڑکی کے دوسرے عاشق پر شبہ

حیدرآباد ۔ /22 جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ میاں پور میں پیش آئی قتل کی سنگین واردات میں ایک نوجوان شرافت حسین کا مبینہ قتل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس قاتل اور قتل کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مصروف ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے جن وجوہات کو معلوم کیا ہے وہ تشویشناک ہے ۔ شرافت حسین کا مبینہ طور پر ایک لڑکی سے معشوقہ چل رہا تھا اور جس لڑکی کو شرافت چاہتا تھا  اس لڑکی سے ایک اور نوجوان بھی محبت کرتا تھا اور شرافت حسین کے قتل کے پس پردہ انہیں محرکات کے ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ایک محبوبہ دو معشوق کے درمیان موجودہ قتل کی شبہات کو پولیس کی تحقیقات ہی سامنے لاسکتی ہے ۔ تاہم پولیس نے کسی بھی قطعی بات سے گریز کیا ہے اور شبہ لڑکی کے ایک اور عاشق کی طرف ظاہر کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شرافت حسین جو گوکل پلاٹس میاں پور کے ساکن محافظ حسین کا بیٹا تھا یہ نوجوان پیشہ سے گلاس فیکٹری میں کام کرتا تھا جو آگرہ ریاست اترپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس نوجوان کی نعش کو آج پولیس نے ایک اطلاع پر حفیظ پیٹ کے عقبی علاقہ مارتنڈہ نگر کے سنسان علاقہ سے برآمد کرلیا ۔ پولیس میاں پور ذرائع کے مطابق اس نوجوان پر وزنی پتھر ڈالکر اس کا قتل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT