Thursday , August 24 2017
Home / تجارت / میباز پر ڈیزائنر ویڈنگ کلکشن کی نمائش

میباز پر ڈیزائنر ویڈنگ کلکشن کی نمائش

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : شادی بیاہ و دیگر تقاریب کے لیے ملبوسات کا شاندار کلکشن رکھنے والے میباز اسٹورس ’ ڈیزائنر ویڈنگ کلکشن ‘ کا سمر فن فورم مال پر انعقاد عمل میں لایا ۔ اداکارہ آنچل کمار اور اداکارہ پائل گھوش ٹاپ ماڈلس نے ریمپ پر چلتے ہوئے میباز کے دلفریب ، دیدہ زیب منفرد کلکشن کی نمائش کی ہے ۔ اس موقع پر منوج جیٹوانی ڈائرکٹر میباز نے بتایا کہ میباز اس کے ڈیزائنر ویڈنگ کلکشن کے اہتمام پر فخر محسوس کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میباز اسٹورس پر دلہا ، دلہن اور ارکان خاندان کے لیے شادی بیاہ کا دلفریب ، نظروں کو خیرہ کردینے والا خصوصی کلکشن دستیاب ہے ۔ ڈائرکٹر میباز نے بتایا کہ میباز اسٹورس پر ایک ہی چھت تلے شادی بیاہ کا مکمل اسٹاک موجود رہتا ہے ۔ یہاں مختلف ڈیزائنوں میں شیروانی ، سلک ساڑیوں ، کرتے پائجامے ، سوئٹس ، چوڑی دار ، انارکلی ، گونس دستیاب رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT