Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک تا حیدرآباد بس سرویس کی املی بن بس اسٹیشن تک توسیع

میدک تا حیدرآباد بس سرویس کی املی بن بس اسٹیشن تک توسیع

ڈپو منیجر پی سرینواس کی نمائندہ سیاست سے بات چیت
میدک 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر پی سرینواس ڈپو منیجر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میدک نے کہاکہ میدک تا حیدرآباد پر توپران چلائی جانے والی ہر بس سرویس اب املی بن بس اسٹیشن تک چلائی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ صرف نان اسٹاپ بس سرویس کی دوسری ٹرپ والی سرویس ہی جے بی ایس تک چلائی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ قبل ازیں صبح 4.15 بجے بس سرویس کا آغاز ہوتا تھا اور املی بن بس اسٹیشن سے آخری بس سرویس براہ توپران 8.30 بجے شب تھی۔ لیکن اب صبح 4 بجے بس سرویس کا آغاز ہوگا اور حیدرآباد املی بن بس اسٹیشن سے آخری بس سرویس 8.30 کے بجائے 9.40 تک چلائی جائے گی۔ جناب سرینواس نے اپنے چیمبر میں نمائندہ سیاست میدک مسٹر محمد فاروق حسین سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔ واضح رہے کہ نمائندہ سیاست نے حیدرآباد بس سرویس کو صرف سکندرآباد جے بی ایس تک چلانے کے نظام کو برخاست کرنے کے لئے نمائندگی کی تھی۔ مسٹر سرینواس نے کہاکہ ہر 25 منٹ پر ایک ڈیلکس سرویس حیدرآباد کے لئے چلائی جائے گی۔ انھوں نے کہاکہ روزانہ 32 ٹرپس میں اضافہ کرتے ہوئے اب 41 ٹرپس بس سرویس چلائی جارہی ہے جو جے بی ایس تک چلائی جائے گی۔ اب اولڈ سٹی سے میدک آنے والے مسافروں کو کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔ مسٹر سرینواس نے آخر میں کہاکہ بس سرویس میں صفائی کا خیال رکھتے ہوئے سوچھ تلنگانہ پروگرام کے تحت ہر ڈیلکس اور اکسپریس سرویس میں ڈسٹ بن رکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر ٹریفک انسپکٹر مسٹر نوین یادو بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT