Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / میدک جیل میں بحیثیت کرایہ دار داخلہ ممکن،24 گھنٹے کے 500 روپئے ، جیل میں گھر کا ماحول

میدک جیل میں بحیثیت کرایہ دار داخلہ ممکن،24 گھنٹے کے 500 روپئے ، جیل میں گھر کا ماحول

سنگاریڈی ۔ 25 ۔ اگست : ( ایجنسیز ) : رہائش کی غرض سے اب بلا خوف و خطر اب جیل کا سفر کیا جاسکتا ہے اور کرایہ ادا کرتے ہوئے یہاں سکونت اختیار کی جاسکتی ہے ۔ جیل حکام آپ کو رہائش کے لیے چابیاں حوالے کریں گے ۔ سنگاریڈی ضلع میدک ، ریاست تلنگانہ میں واقع اولڈ ڈسٹرکٹ جیل کے گیٹس اب رہائشی مقصد کے لیے کھول دئیے گئے ۔ جہاں پر کوئی بھی کرایہ ادا کرتے ہوئے جیل کی زندگی کا تجربہ حاصل کرسکتا ہے ۔ جیل حکام کو پانچ سو روپئے ادا کرتے ہوئے 24 گھنٹے کے لیے یہاں قیام کیا جاسکتا ہے ۔ کرایہ دار کی حیثیت سے جیل میں داخلہ لینے والوں کو جیل اسٹاف کو پیشگی اطلاع دینا ہوتا ہے ۔ جیل حکام ان کرایہ دار قیدیوں کے لیے جہاں تک ہوسکے گھریلو ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہاں جیل میوزیم کی مختصر تفریح بھی پیش کی جاتی ہے ۔ ویمنس بیارکس میں جو افراد لاکڈ اپ ( قید ) کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں روزمرہ کا کھادی لباس ، شرٹس ، شارٹس یا ٹروزرس ، پلنگ ، اسٹیل ، اسٹیل گلاس اور اسٹیل مگ ہاتھ منہ دھونے صابن اور ٹائیلٹ صابن دیا جائے گا ۔ غذا ، فیان یہاں کے نظام کے مطابق دیا جائے گا ۔ چائے صبح 6 تا 6-30 کے درمیان سربراہ کی جائے گی ۔ ناشتہ صبح 7 تا 7-30 اور لنچ 10 بجکر 30 منٹ تا 11 بجے ، 12 بجے تا 12 بجکر 30 منٹ پر دوسری چائے اور 4 بجکر 30 منٹ تا 5 بجے شام کھانا دیا جائے گا ۔ چائے یہاں تیار کی جاتی ہے ۔ کھانا ڈسٹرکٹ جیل کنڈی سے منگوایا جاتا ہے ۔ کھانے کے مینو میں چپاتی یا چترانم ناشتہ کے لیے ہر دو روز میں دال رسم کے ساتھ لنچ میں سربراہ کی جاتی ہے جب کہ ڈنر میں کری رسم اور دہی دیا جاتا ہے ۔ یہاں کوئی کام کرنے والے یا ورکرس نہیں ہوتے جب کہ یہاں آنے والے قیدیوں کو اپنے بیارکس کی صاف صفائی کرنی ہوتی ہے ۔ جیل کا کوئی دوسرا کام نہیں ہوتا ہے تاہم یہاں آنے والے افراد کو پودوں کو پانی دینا ہوتا ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے ہاتھوں 5 جون کو جیل میوزیم کا آغاز عمل میں آیا ۔ دوسرے دن اس کو عوام کے لیے 10 روپئے داخلہ فیس بڑوں کے لیے اور 5 روپئے فیس بچوں کے لیے ، کے ساتھ کھول دیا گیا ۔ لکشمی نرسمہا آفیسر ڈسٹرکٹ سب جیلس نے بتایا کہ ’ جیل کے احساس ‘ کا ملک میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جب کہ میوزیم کو دیکھنے کا شوق عوام میں بڑھ چکا ہے اور 6 جون کے بعد سے اب تک 4,295 روپئے ٹکٹ آمدنی جیل حکام کو ہوئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT