Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک زرعی مارکٹ میںگودام کا عنقریب افتتاح

میدک زرعی مارکٹ میںگودام کا عنقریب افتتاح

میدک ۔ 8ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن کے زرعی مارکیٹنگ یارڈ پر نبارڈ بجٹ سے 6کروڑ کی لاگت سے تعمیرشدہ گودام کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ‘ جس کا ڈپٹی ای ای مارکیٹنگ کمیٹی مسٹر سرینواس نے صدرنشین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی مسٹر اے کرشنا ریڈی کے ہمراہ معائنہ کیا ۔ کرشنا ریڈی نے بتایا کہ اس گودام میں 10ہزار میٹرک ٹن اناج کی ذخیرہ اندوزی کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدک زرعی مارکیٹنگ کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں ۔ عنقریب میں یہاں موجود پیاز کی ذخیرہ اندوزی کیلئے تعمیرکردہ گودام کو منہدم کر کے شاپنگ کامپلکس ( ملگیات) کی تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب میں تعمیرشدہ گودام کا ریاستی وزیر آبپاشی و مارکیٹنگ مسٹر ہریش راؤ اور مقامی ایم ایل اے ‘ ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی کے ساتھ افتتاح عمل میں آئے گا ۔

TOPPOPULARRECENT