Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک مویشی ٹیم کا مبارکباد,

میدک مویشی ٹیم کا مبارکباد,

میدک /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹاون پولیس اسٹیش میدک میں ٹی آرایس حدود میدک ٹاؤن و رکن معاون بلدیہ مسٹر ایم گنگادھر اور صدر ٹاون ٹی آر ایس میناریٹی سیل مسٹر محمد فاضل نے شی ٹیم پولیس سب ڈیویژنل انچارج سب انسپکٹر مسٹر ہنمنتو اور ان کی ٹیم کو ایک سالہ کارکردگی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوب ستائش کئے اور ٹیم کو میٹھائی کھلاکر خوشی کا اظہار کیا ۔ انچارج شی ٹیم مسٹر ہنمنتو نے کہا کہ میدک ڈیویژن پولیس کے مختلف مقامات میدک ، نارائن کھیڑ ، جوگی پیٹ میں شی ٹیم کے قیام کے بعد خواتین اور لڑکیوں کو چھڑ چھاڑ کرنے کے واقعات میں بہت کمی واقع ہوئی ہے ۔ شی ٹیم کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک پورے سال میں 45 افراد کو شی ٹیم کی جانب سے کونسلنگ کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT