Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں آج یوم وظیفہ یابان

میدک میں آج یوم وظیفہ یابان

میدک۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر ایس جگدیش چندرا صدر ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن میدک یونٹ اور جناب مختار پاشاہ نائب صدر اسوسی ایشن نے بتایا کہ 17ڈسمبر کو ٹاؤن کے جی کے آر فنکشن ہال میں یوم وظیفہ یابان منعقد کیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد میدک مین برانچ کی جانب سے 15 منتخب معمر ریٹائرڈ ملازمین کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ انہوں نے میدک یونٹ میں شامل میدک اربن میدک رورل اور کلچرم منڈل، ویلدرتی منڈل اور پاپنا پیٹ منڈل کے موظف ملازمین سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ’ پنشنرس ڈے ‘ تقریب کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ جنگلات اور محکمہ آبکاری کے
عہدیداروں کا دھاوا
کاغذ نگر۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کا محلہ چنتہ گوڑہ ساگوان کی لکڑی اور فرنیچر کے لئے مشہور ہے۔ جہاں غیر قانونی طور پر سستے داموں میں ساگوانی چوبینہ فروخت کیا جاتا ہے۔ نیز گڑمبہ بھی چنتہ گوڑہ میں مختلف مقامات پر فروخت کیا جاتا ہے جو قانونی جرم ہے۔ معتبر ذرائع سے پتہ چلنے پر فارسٹ رینج آفیسر مسٹر سوامی اور محکمہ آبکاری کے سب انسپکٹر مسٹر سریدھر نے پولیس ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے اچانک کاغذ نگر کے محلہ چنتہ گوڑہ میں مختلف مقامات پر دھاوا کیا۔ گڑمبہ کا تو کہیں پتہ نہیں تھا لیکن ساگوان کی لکڑی جو کھیتوں میں چھپاکر رکھی گئی تھی اسے ضبط کرلیا گیا۔ جس کی لاگت ڈھائی لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔ محکمہ آبکاری اور محکمہ جنگلات کے ذمہ داران نے سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر رمیش بابو اور سب انسپکٹر آف پولیس رورل مسٹر سریدھر کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT