Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں بیوہ دلت خاتون کی چار بچوں کے ساتھ بھوک ہڑتال

میدک میں بیوہ دلت خاتون کی چار بچوں کے ساتھ بھوک ہڑتال

شوہر کی نعش کو سعودی عرب سے منتقلی کا مطالبہ
میدک /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے حویلی گھن پور پُرگی پلی کی متوطن ایک بیوہ دلت خاتون وجئے لکشمی آج میدک رام داس سرکل پر گنیش چتورتی کے موقع پر اپنے 4 معصوم بچوں کو لیکر ایک روزہ بھوک ہڑتال بیٹھتے ہوئے اپنے شوہر ایم پوچیا کی نعش کو سعودی عرب سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ دلت قائدین مسرز شیام سنٹر ، ملیشم ، لوہت ، لجیا ، اشوک کی قیادت میں بے سہارا بیوہ لکشمی نے ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا ۔ کہا گیا کہ ماہ جون کی 13 تاریخ کو اس کے شوہر پوچیا کا قلب پر حملہ کے باعث سعودی عرب میں انتقال ہوگیا ۔ وہ اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالنے کیلئے ہندوستان سے سعودی کا رخ کرتے ہوئے محنت مزدوری کر رہا تھا ۔ جس کا انتقال ہوکر 3 ماہ کا عرصہ ہوا ۔ وہ گذشتہ 4 سالوں سے سعودی میں مقیم تھا ۔ بھوک ہرتال کے موقع پر بے سہارا خاتون لکشمی نے بتایا کہ قبل ازیں ضلع کلکٹر ضلع جوائنٹ کلکٹر ریاستی ڈپٹی اسپیکر ضلع پریشد رکن میدک کو بھی ملاقات کرتے ہوئے اس کے شوہر کی نعش کو میدک منتقل کرنے کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تفصیلی یادداشت بھی دی گئی ۔ لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔ وجئے لکشمی نے ریاستی حکومت سے اس کے شوہر کی نعش کو میدک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT