Sunday , June 25 2017
Home / شہر کی خبریں / میدک میں درجہ حرارت دس ڈگری سلسیس ریکارڈ

میدک میں درجہ حرارت دس ڈگری سلسیس ریکارڈ

حیدرآباد 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے ضلع میدک میں درجہ حرارت دس ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ریاست کے کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ ہوگئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد ‘ ورنگل ‘ کریم نگر ‘ نلگنڈہ ‘ میدک ‘ نظام آباد اور کھمم میں سردی کی لہر برقرار رہے گی ۔ دن کے علاوہ رات کے درجہ حرارت میں بھی گراوٹ ہوگئی ہے ۔صبح نو بجے تک بھی سورج کی کرنیں نظر نہیں آرہی ہیں۔ سردی میں اضافہ سے عام زندگی پر اثر پڑا ہے اور صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ صبح کے اوقات میں شدید کہر بھی دیکھی جارہی ہے جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے دوسری طرف آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم ایجنسی علاقہ بھی سردی کی شدید لپیٹ میں ہے جہاں کے لمبا سنگی ‘ پاڈیرو ‘ منی مالیرو اور دیگر علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT