Sunday , March 26 2017
Home / شہر کی خبریں / میدک میں درجہ حرارت 11ڈگری درج

میدک میں درجہ حرارت 11ڈگری درج

حیدرآباد 27نومبر (سیاست ڈاٹ کام)  شمالی ساحلی آندھراپردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ دو راتوں تک اقل ترین درجہ حرارت امکان ہے کہ معمول سے 3تا 5ڈگری بتدریج کم رہے گا۔آئندہ 5دنوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میں امکان ہے کہ موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی ۔آج درج کردہ مشاہدات کے مطابق ساحلی آندھراپردیش میں اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔رائلسیما میں ایک یا دو مقامات پر اس میں بتدریج گراوٹ ہوئی ہے ۔ یہ ساحلی آندھراپردیش کے ایک یا دو مقامات اور رائلسیما کے کئی مقامات پر معمول سے کم رہا۔ اقل ترین درجہ حرارت 12ڈگری سیلسیس نندی گاما میں ریکارڈ کیاگیا۔تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ یہ ایک یا دو مقامات پر معمول سے بتدریج کم رہا ہے ۔ تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت 11ڈگری سیلسیس میدک میں ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT