Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں درجہ حرارت 44.6 ڈگری

میدک میں درجہ حرارت 44.6 ڈگری

میدک۔/v17اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں دن بہ دن دھوپ کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ یکم اپریل کو درجہ حرارت 40 سنٹی گریڈ تھا۔ جو بڑھتے ہوئے آج 44.6 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے ٹیکنیشن مسٹر راملو نے بتایا کہ گزشتہ 20 سال میں پہلی بار دھوپ کی تمازت میں ماہ اپریل کے موقع پر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جاریہ ماہ کے دوران درجہ حرارت 46درجہ سنٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ٹاؤن کی سڑکیں دن کے اوقات میں سنسان دکھائی دے رہی ہیں۔ مشروبات کے ٹھیلوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ بعض لوگ مقامی ٹھنڈے مقامات گلشن کلب، ہیڈ پوسٹ آفس وار مشن کمپاؤنڈ، گول بنگلہ میں موجود درختوں کے نیچے بیٹھ کر اوقات گذار رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT