Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں ریلوے لائین کے تعمیری کاموں کا معائنہ

میدک میں ریلوے لائین کے تعمیری کاموں کا معائنہ

میدک۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایم ایل اے میدک ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندرریڈی نے کہا کہ آئندہ سال تک میدک کی عوام کو ریلوے سفر کی سہولت فراہم ہوجائے گی۔ پدما دیویندر ریڈی نے میدک ، اکنا پیٹ  ریلوے لائن کی تنصیب کے درمیان بنائے جانے والے ریلوے اسٹیشن پاتور لکشما پور ۔ شمنا پور اور میدک کے مقامات کا دورہ کرتے ہوئے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ ریلوے انجینئرس، مسرز رویندر ناتھ، ناگیندر کے علاوہ صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ، صدرنشین مارکیٹنگ کمیٹی کرشنا ریڈی، ڈی ار او ناگیش، تحصیلدار میدک مسٹر امین الدین، تحصیلدار حویلی گھن پور منڈل مسٹر رویندر بھی موجود تھے۔

 

میدک میں مساجد کیلئے
رقمی چیکس کی تقسیم
میدک۔/9نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی کے ہاتھوںرمضان المبارک کے موقع پر منظورشدہ مساجد کے تعاون کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک لاکھ کی رقم میدک ٹاؤن کے 10مساجد کے ذمہ داروں کو فی کس 10ہزار روپئے کے چیکس کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر صدر میدک ڈی آرایس اقلیتی سل جناب محمد فاضل، صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر، چیرمین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ، وائس چیرمین راگی اشوک، چیرمین زرعی مارکٹنگ کمیٹی مسٹر کرشنا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT