Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں سڑک حادثہ ، دو نوجوان ہلاک

میدک میں سڑک حادثہ ، دو نوجوان ہلاک

میدک /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک کے قریبی منڈل کلچرم پر میدک آر ٹی سی بس اور ایک بائیک میں تصادم کے نتیجہ میں بائیک پر سوار دو نوجوان جائے حادثہ پر ہی فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق میدک سے سکندرآباد برائے نرساپور جانے والی آر ٹی سی ( پلے ویلگو ) بس سے کلچرم کے مقام پر دو نوجوان ہاؤز الیکٹریشن ساکن قاضی پلی میدک منڈل مسرز نوین ، رمیش 24 سالہ تصادم ہوکر مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگئے ۔ پولیس کلچرم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم میدک ایریا ہاسپٹل روانہ کردئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT