Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں عازمین حج کی رہنمائی

میدک میں عازمین حج کی رہنمائی

میدک /19 جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد تقی الدین لکچرر ڈائٹ میدک کی اطلاع کے بموجب میدک میں عازمین حج 2016 کی رہنمائی کیلئے درخواستوں کی اضافہ پوری آن لائین داخل کرنے تک کے تمام امور کی انجام دہی جیسے ان فارمس کی خانہ پوری اور ادخال ، حج رجسٹریشن چالان پے ان سلپ ، میڈیکل چیک اپ وغیرہ ایک ہی چھت کے نیچے بالکل مفت مکمل رہنمائی کے ساتھ کی جارہی ہے ۔ جس کیلئے پاسپورٹ دو عدد فوٹوز رہائش صداقت نامہ ، بنک اکاونٹ پاس بک ، چیک کی زیراکس کے ساتھ اوقات مقررہ شام 5.30 بجے تا شب 10 بجے تک محلہ اعظم پورہ میدک ٹاون پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9866556883 پر کال کرسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT