Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں مسلم شادی خانہ کی تعمیر کیلئے کامیاب نمائندگی

میدک میں مسلم شادی خانہ کی تعمیر کیلئے کامیاب نمائندگی

مسلم ویلفیر سوسائٹی کے وفد کی ٹی آر ایس سکریٹری دیویندر ریڈی سے اظہار تشکر
میدک10ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ٹائون کے محلہ اعظم پورہ میں ایک کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے مسلم شادی خانہ کا گزشتہ ماہ وزیر ِ بھاری آبپاشی مسٹر ٹی ہریش رائو نے سنگ ِ بنیاد رکھا۔اس مسلم شادی خانہ کی اراضی کے سلسلہ میں کئی ایک پیچیدگیاں پیدا ہورہی تھیں۔اور مسلم شادی خانہ کی اراضی ٹائون کے باہر مختص کئے جانے کی اطلاعات کے بعد میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران  مسلسل رکن اسمبلی میدک وڈپٹی اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی سے رابطہ میں تھے۔الغرض میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کے وفد کی کوشش کے پیش ِ نظر یہ مسلم شادی خانہ کی اراضی کو قلب ِ شہر ہی متعین کیا گیا۔اور اس کا سنگ ِ بنیاد بھی عمل میں لایا جا چکا ۔میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کے صدر مولانا محمد جاوید علی حسّامیؔ ،نائب صدر سید اسرار الدین اور میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کے وفد کے ذمہ داروں نے آج دفتر ٹی آڑ ایس پہونچ کر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹری مسٹر دیویندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مسٹر دیویندر ریڈی نے وفد سے کہاکہ ایک کروڑ کی لاگت سے بہت ہی جلد اس مسلم شادی خانہ کو تعمیر کیا جائیگا جس کیلئے عنقریب ٹنڈر بھی طلب کیا جا ئیگا۔اور آپ لوگ شادی خانہ کے سلسلہ میں جو پلان دیں گے اس کے مطابق ہی اس شادی خانہ کو تعمیر کیا جائیگا۔مسٹر دیویندر ریڈی سے وفد کے ذمہ داروں نے اس بات کی نمائندگی کی کہ ٹائون کے قبرستانوں کی حصار بندی کی جائے چنانچہ میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کی نمائندگی پر مسٹر دیویندر ریڈی نے بہت جلد ٹائون کے قبرستانوں کی حصار بندی کرنے کا تیقن دیا۔اور کہاکہ ٹائون کے تمام قبرستانوں کی حصار بندی کی جائیگی۔اس موقع پر میدک ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مسٹر دیویندر ریڈی،میدک مونسپل چیرمین مسٹر ملکارجن گوڈ،وائس چیرمین مسٹر راگھی اشوک کو مٹھائی کھلائی گئی۔اور سب مسلم شادی خانہ قلب ِ شہر میں ہی تعمیر کئے جانے پرآپس میں مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کے وفد کے ہمراہ مسٹر دیویندر ریڈی نے مسلم شادی خانہ کی اراضی کا معائنہ کرتے ہوئے اس اراضی کے متعلق تمام تر پیچیدگیاں ختم کرنے کے لئے شادی خانہ کی اراضی سے متصل اراضی کے مالک جناب محمد عمر خان مالک رائل عکاظ میڈیکل سے ان کے مکان پہونچ کر ملاقات کرتے ہوئے ان سے بات چیت کی ۔اس موقع پر میدک مسلم ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران محمد عبد الرئوف مالک وقار باروچی ہوٹل معتمد،ٹائون پریسڈنٹ محمد فاضل، میر برکت علی احسان،مجیب راجہ، بلدی کونسلران،خواجہ سہیل محی الدین،ایم اے حمید،سید عمرمحی الدین،محمد فاروق حسین،مرزا احمد علی بیگ ،شجیع الدین قابل،نائب معتمد،ٹی آر ایس ٹائون پریسڈنٹ ایم گنگا دھرکے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT