Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں میناریٹی فنکشن ہال کی تعمیرکیلئے ایک کروڑ روپئے کی اجرائی

میدک میں میناریٹی فنکشن ہال کی تعمیرکیلئے ایک کروڑ روپئے کی اجرائی

میدک۔/16جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں میناریٹی فنکشن ہال کی تعمیر کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے حسب وعدہ ایک کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میںآئی ہے۔ رقم کی اجرائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اولڈ بس اسٹیشن میدک کے قریب ٹی ار ایس اقلیتی سل کے صدر جناب محمد فاضل کی قیادت میں ریاستی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اقلیتی قائدین اور ٹاؤن کے مسلم حضرات نے مٹھائی تقسیم کی۔ اس تقریب میں چیرمین بلدیہ و ڈپٹی چیر مین مسرز اے ملکارجن گوڑ ، وائی اشوک، صدر اقلیتی سل یوتھ ونگ محمد مجیب، بلدی کونسلرس مسرز ایم گنگادھر، سید صادق، ایم اے سلام، ایم اے حمید کے علاوہ جناب محمد عارف حسین، محمد زاہد حسین کے علاوہ دیگر نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ صدر نشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ، صدر اقلیتی سیل مسٹر محمد فاضل نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر عملی اقدامات کرنے میں پیشرو وزرائے اعلیٰ سے بہت آگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد 12فیصد تحفظات پر بھی عمل آوری ہوگی۔ مسٹر فاضل نے اخبار سیاست کی جانب سے سارے تلنگانہ کے شہروں میں مسلمانوں میں شعور کی بیداری کے مقصد سے گزشتہ پانچ ماہ سے مختلف جلسوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے یقیناً اس مہم کی کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میدک ٹاؤن میں قلب شہر پر عالیشان فنکشن ہال تعمیر ہوگا۔ انہوں نے شادی خانہ کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ کی اجرائی پر وزیر اعلیٰ کے سی آر، ڈپٹی اسپیکر ایم پدما دیویندر ریڈی، سکریٹری اقلیتی بہبود سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT