Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں میگا لوک عدالتوں کا اہتمام

میدک میں میگا لوک عدالتوں کا اہتمام

میدک /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ ن یوز ) مقامات کی تیزی کے ساتھ کیلئے لوک عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ عدالتوں میں اپنے مسائل کو لیکر آنے والوں کو چاہئے کہ راضی رضامندی سے لوک عدالتوں سے رجوع ہوں اور اوقات کو بچائیں ۔ محترمہ کنکادرگا ممبر لیگل سرویس اتھاریٹی ضلع میدک نے موبائیل کورٹ ہال میں منعقدہ لوک عدالت میں قریب 70 سے زائد مقدمات کی راضی رضامندی کے ساتھ یکسوئی کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر میدک موبائیل کورٹ کی منصف مجسٹریٹ محترمہ پروین کوثر حیدرآباد اسوسی ایشن عدالت میدک مسٹر اے روی ، ایڈوکیٹ کروناکر بھی موجود تھے ۔ محترمہ کنکا درگا نے کہا کہ 8 اپریل کو ضلع کے تمام مقامات کے کورٹ ہالوں میں میگا لوک عدالتوں کا قیام عمل میں آرہا ہے ۔ عوام کو چاہئے کہ استفادہ کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ میگا لوک عدالت کے موقع پر سینکڑوں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کرلی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT