Tuesday , October 17 2017
Home / جرائم و حادثات / میدک میں چیتے کی دہشت، 10 افراد زخمی

میدک میں چیتے کی دہشت، 10 افراد زخمی

میدک ۔یکم دسمبر (سیاست نیوز) میدک کے منڈل کلچارم کے دیہات تکاپور میں پیش آئے چیتے کے حملہ میں بشمول ایک خاتون دس افراد زخمی ہو گئے۔ میدک ایریا اسپتال میں تمام زخمیوں کو شریک کیا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد بشمول خاتون چار افراد کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ حملے کی اطلاع پاکر میدک ڈی ایف او ٹریٹورل میں شیوانی ڈوگرے اور ڈی ایف او وائلڈ لائف مسٹر جوجو نے اپنی بیگم کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ کر بڑی کوششوں کے بعد چیتا کو پکڑکر حیدرآباد زو پارک منتقل کردیا۔ یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، جب کہ شام چار بجے چیتا کو پکڑ لیا گیا۔ چیتا کے حملہ میں ایک پوچماں زخمی ہو گئی۔ پوچماں کی چیخنے پر دیگر افراد حرکت میں آئے، لیکن چیتا نے حملہ کرکے یادگیری، ملیشم اور سری سلم کو زخمی کردیا۔ اس واقعہ کے بعد دیہات میں دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا، تاہم چیتا کو پکڑنے کے بعد دیہات کے عوام کو راحت نصیب ہوئی۔ محکمہ فارسٹ کی ٹیم کے ہمراہ آر ڈی او ناگیش اور سرکل انسپکٹر راما کرشنا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT