Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک میں یوم شہیدان فارسٹ ملازمین کا انعقاد

میدک میں یوم شہیدان فارسٹ ملازمین کا انعقاد

میدک ۔11نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک ٹاؤن میں محکمہ فارسٹ کے ملازمین کے زیراہتمام یوم شہیدان فارسٹ ملازمین کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ڈی ایف اور جنگلات مسٹر میٹوریل اور ڈی ایف او وائلڈ لائف میں شیوانی ڈوگرے مسٹر جوجو کی زیر قیادت دفتر جنگلات سے ایک ریالی نکالی گئی ۔ بعدازاں دفتر جنگلات پر نصب شدہ شہیدان ملازمین فارسٹ کی ’’یادگار‘‘ پر جلسہ تعزیت منعقد ہوا ‘ جہاں دو منٹ کی خاموشی منائی اور اپنے فرائض کے دوران انتہا پسندوں کے ہاتھوں ہلاک ہوے والے ملازمین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور نشان یادگار پر پھول نچھاور کئے گئے ۔ ڈی ایف او میں ٹینوائی ڈوگرا آئی ایف ایس نے کہا کہ اپنے فرائض کے دوران شہید ہونے والے فارسٹ ملازمین کی یاد میں تعزیتی اجلاس 1984ء سے مسلسل منعقد کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ (1991) ماہ نومبر میں متحدہ ریاست کے موقع پر آندھرائی جنگلات میں آئی ایف ایس عہدیدار ایم سرینواس کو تخریت کاروں نے ہلاک کردیا تھا ۔ اس موقع پر بالامنی ‘ ریکھا ‘ رینج آفیسرس جنگلات مسرز مدھو سدن راؤ ‘ چندر شیکھر کے علاوہ فارسٹ عہدیدار مسٹر ٹھاکر سدی رام سنگھ ‘ ٹی کشن ‘ امجد بیگ ‘ محمد غوث ‘ خواجہ حسین ‘ فاروق علی ‘ سپرنٹنڈنٹ ڈیویژنل فارسٹ ایم اے عزیز بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT