Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک چرچ میں کرسمس تہوار تقاریب کا انعقاد

میدک چرچ میں کرسمس تہوار تقاریب کا انعقاد

میدک۔25 ڈسمبر ( محمد فاروقی حسین) میدک ٹاؤن میں کرسمس تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ ہر سال کی طرح چرچ آف ساؤتھ انڈیا ( ایشیاء کا دوسرا بڑا خوبصورت گرجا گھر) کو 4لاکھ سے زائد عقیدتمند کرسمس کے موقع پر میدک پہنچ کر اپنے مذہبی پروگرام میں حصہ لیا ۔واضح رہے کہ اس خوبصورت عمارت اپنی تعمیر کے پورے 91سال مکمل کرلئے ۔ آج بھی یہ عمارت دیکھنے میں بالکل نئی معلوم ہوتی ہے ۔ کرسمس سے لیکر سال نو تک اس عمارت کو برقی قمقموں کے ذریعہ بقعہ نور کرتے ہوئے خوب سجایا جاتا ہے ۔ اس عمارت کی اونچائی 175 فٹ ہے ۔ اسکی تعمیر 1924ء میں مکمل ہوئی جبکہ سنگ بنیاد 1914ء میں انگلینڈ کے چارلس واکر پائنٹ نے کیاتھا لیکن افتتاح کے موقع تک وہ انتقال کرگئے ۔ اس موقع پر چرچ کی عمارت تعمیر کرنے والے پائنٹ ریو واکر کے پوتے چارلس ڈکن پائنٹ اپنی شریک حیات حناحو کے ساتھ بطور مہمانان خصوصی شرکت کئے تھے ۔ بشپ حلقہ میدک ڈیاسس مسٹر کنکا پرساد نے تمام عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور صبح کی اولین ساعتوں میں فینانس سکریٹری میدک ڈیاسس اور فادر رابن سن نے بائیبل پڑھا ۔ حلقہ میدک ڈیاسس میںشامل اضلاع رنگاریڈی ‘ حیدرآباد نظام آباد ‘ کریم نگر سے صبح کی ابتدائی ساعتوں میں میدک چرچ پہنچ کر عیسائی برادری کے افراد یہاں اپنے مذہبی پروگرامس میںحصہ لیتے ہیں ۔ عقیدتمندوں کے آمد و رفت کیلئے مختلف اضلاع اور ضلع کے مختلف مقامات سے آر ٹی سی خصوصی سروس چلائی گئیں ۔ ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی شریمتی پدما دیویدنر ریڈی ‘ صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گور ‘ ڈپٹی چیرمین بلدیہ مسٹر راگی اشوک‘کونسلرس ایم گنگا دھر ‘ چلہ گائتری نے چرچ پہنچ کر عیسائی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور کرسمس کیک کاٹا ۔ شدید سردی کے باوجود شب دیر گئے یہاں عقیدتمندوں کا اژدھام دیکھا گیا ۔ قریبی منڈلوں سے عقیدتمندوں کی آمد و رفت کیلئے خانگی گاڑیاں ‘ آٹوز بڑی تعداد میں چلائے گئے ۔ علاوہ ازیں بڑے پیمانے پر تاجروں نے اپنے اسٹالس لگائے جو ایک نمائش کی طرح دیکھا گیا ۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے علاوہ برسراقتدار جماعت کی جانب سے بڑے فلیکس لگاکر کرسمس اور سال نو 2016ء کی مبارکباد پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT