Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک کی اہم سڑکوں پر سی سی کیمروں کیلئے 35 لاکھ روپئے منظور

میدک کی اہم سڑکوں پر سی سی کیمروں کیلئے 35 لاکھ روپئے منظور

رکن اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ کے بجٹ سے رقم کی عنقریب اجرائی

میدک ۔5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی میدک چندنادیپتی نے کہا کہ ضلع میدک کی مختلف اہم سڑکوں پر کیمروں کی تنصیب کیلئے 35 لاکھ روپئے کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔ یہ رقم مقامی ایم ایل ایز اور رکن پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈس سے جاری ہوں گے۔ چندنادیپتی نے کہا کہ پٹرول بینکس، سرکاری دفاتر ، کالونیوں پر بھی سی سی کیمرے نصب کرے تو بہتر ہوگا۔ سی سی کیمروں کی تنصیب سے جرائم میں کمی واقع ہوگی اور امن شانتی کو فروغ بھی حاصل ہوگا۔ چندنا دیپتی نے اس موقع پر شریک پولیس عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ راتوں میں پٹرولنگ میں کوئی غفلت و تساہل نہ برتیں۔ انہوں نے بتایا کہ میدک کے اولڈ پولیس اسٹیشن کی عمارت کی مرمت کی جاکر ضلع اے آر ہیڈکوارٹر کا دفتر قائم کیا گیا ہے اور یہاں ملازمین کے فٹنس کیلئے جم (Gym) قائم کیا گیا ہے۔ قبل ازیں قائم ہوکر ایک سال کا عرصہ ہونے پر پیش آئے جرائم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو ہدایتیں دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کی تیزی سے یکسوئی کیلئے جرائم میں ملوث افراد کو فوری عدالتی تحویل میں دینے کیلئے غفلت نہ برتیں۔ جنگی خطوط پر اقدامات کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی رامچندر ریڈی، توپران ڈی ایس پی بھاسکر، سرکل انسپکٹران پولیس راما کرشنا، بھاسکر، وینکٹ ریڈی، ویشویشور، رویندر ریڈی، تروپتی راج اور سب انسپکٹرس پولیس موجود تھے۔ اسی طرح چنا شنکرم پیٹ کے چنائے پلی، بھگیرت پلی، کاسلہ پور، ملوپلی، نڈمی تانڈہ، نظام پیٹ کے شوکت پلی، ویلدرتی کے بنڈا، میدا پلی، رامنتاپور، تانڈہ شری لال تانڈہ، گوڈور، نانو تانڈہ پر بھی نئے پولنگ مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور ہتنورا منڈل کے گنڈلا ماچانور، کونیال، دولت آباد کے چنتل چیرو پر بھی جدید پی ایس قائم ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT