Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میدک کے عازمین حج کیلئے اطلاع

میدک کے عازمین حج کیلئے اطلاع

میدک۔9اپریل ( فیکس) جناب سید شاہ عزیز الدین قادری صدر حج سوسائٹی میدک نے حج 2016ء میں منتخب ہونے والے عازمین حج کو مبارکباد دی ہے جس میں قرعہ سے منتخب ہونے والے 25عازمین حج 70سال سے زائد عمر رکھنے والے 32‘ چوتھی بار فارم داخل کرنے والے عازمین حج 33جملہ 90 عازمین حج ضلع میدک سے حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ جناب تاج الدین تاج معتمد نشر و اشاعت حج سوسائٹی میدک نے کہا کہ حج کے مصارف کی پہلی قسط فی کس 81000 روپئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( یا) یونین بینک آف انڈیا میں 23اپریل تک جمع کرادیں ۔ بینک چالان کے ساتھ اپنا اصل پاسپورٹ ‘ ایک عدد کلر فوٹو اور میڈیکل اسکریننگ ‘ فٹنس سرٹیفیکٹ داخل کرنا ہوگا ۔ محفوظ زمرہ کیلئے پاسپورٹ پہلے ہی جمع کرادیا ہو تو بینک چالان کے ساتھ اپنا اصل پاسپورٹ ایک عدد کلر فوٹو اور میڈیکل اسکریننگ ‘ فٹنس سرٹیفیکٹ داخل کرنا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT