Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / میراڈونا کا عرب امارات کلب سے معاہدہ

میراڈونا کا عرب امارات کلب سے معاہدہ

دبئی ۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات کے فٹبال کلب الفجیرہ نے  ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی خدمات حاصل کر لیں اور وہ سیکنڈ ڈویژن لیگ میں کلب کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ 56 سالہ میراڈونا نے اپنے فیس بک پیج پر نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا کہ وہ سیکنڈ ڈویژن میں عرب امارات الفجیرہ کلب کی کوچنگ کریں گے۔ نامور فٹبالر اس سے قبل بھی یو اے ای میں ایک کلب کی کوچنگ کر چکے ہیں۔کلب حکام نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے کھیل کیلئے مثبت قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT