Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میراڈونا کی ’ہینڈ آف گاڈ‘ کے ریفری علی بن ناصر سے ملاقات

میراڈونا کی ’ہینڈ آف گاڈ‘ کے ریفری علی بن ناصر سے ملاقات

تیونس ۔19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)  عالمی شہرت یافتہ سابق فٹ بالر ڈیاگومیراڈونا کو 1986 کے فٹبال ورلڈ کپ نے مقبولیت کی انتہا پر پہنچا دیا تھا۔ انہوں نے میگا ایونٹ میں ارجنٹینا کی قیادت کرتے ہوئے اسے عالمی چیمپئن بنایا تھا، لیکن کوارٹر فائنل میں ان کے انگلینڈ کے خلاف گول نے متنازع حیثیت اختیار کی۔ یہ گول انہوں نے  ہاتھ سے کیا تھا، جسے  دنیا نے ٹی وی اسکرینز پر دیکھا تاہم ریفری تیونس سے تعلق رکھنے والے علی بن ناصر نہ دیکھ سکے۔ اس  فال  کا اعتراف خود میراڈونا نے کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس  میں ’’خدا کا ہاتھ‘‘ تھا۔ اب تقریباً تین دہے بعد میراڈونا نے تیونس جاکر نہ صرف علی  سے  ملاقات کی ہے بلکہ انہیں اپنے دستخط شدہ ورلڈ کپ شرٹ پیش کی ہے۔ اس پر تحریر تھا ’’میرے ازلی دوست علی کیلے‘‘۔ یہ ملاقات انتہائی خوش گوار رہی جس میں علی بن ناصر نے میراڈونا کو میچ سے قبل اپنے اور  انگلش کپتان پیٹرشلٹن کے ساتھ لی گئی تصویر بطور یادگار دی۔ ریفری نے گو کہ اپنی غلطی مان لی ہے لیکن وہ اس پر  شرمندہ نہیں۔ انہوں نے اس واقع کے تصویر فریم کرکے اپنے گھر میں لگائی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے بعد علی بن ناصر کو کسی بھی فیفا میچ میں خدمات انجام دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT