Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / میرا بیٹا ایک دیانت دار اور شفاف شخصیت کا حامل : ٹرمپ

میرا بیٹا ایک دیانت دار اور شفاف شخصیت کا حامل : ٹرمپ

واشنگٹن۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج اپنے سب سے بڑے بیٹے کی شفافیت کی زبردست ستائش کی جس نے کئی ای۔میلز جاری کئے ہیں جن میں روسی ذریعہ کو ان (ڈونالڈ ٹرمپ) وائیٹ ہاؤزحریف ہلاری کلنٹن سے متعلق متعدد احساس معلومات کی پیشکش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور یہ اس وقت کی بات ہے جب گزشتہ سال نومبر میں صدارتی انتخابات کی مہمات اپنے عروج پر تھیں، 39 سالہ ڈونالڈ ٹرمپ جونیر جنہیں ایک روسی ذریعہ سے ملاقات کرنے پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے، کے میوزک تشہیر کار راب گولڈ اسٹون نے کہا تھا کہ جو معلومات انہیں (جونیر) کو فراہم کی جارہی ہیں، اس سے ہلاری کلنٹن کی شبیہ مزید خراب ہوسکتی ہے اور اس سے آپ کے والد (ڈونالڈ ٹرمپ) کو سیاسی فائدہ ہوگا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیٹے جونیر کے بارے میں کہا کہ وہ ایک انتہائی اعلیٰ معیاری مزاج کا حامل شخص ہے اور ان کی ایمانداری اور شفافیت کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ٹرمپ کے اس بیان کو وائیٹ ہاؤز کی ڈپٹی پریس سیکریٹری سارہ ہکابی سینڈرس نے روزمرہ کی نیوز بریفنگ کے دوران پڑھ کر سنایا۔

 

امریکہ کا سوڈان پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ موخر
واشنگٹن۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ نے سوڈان پر سے بعض پابندیاں مستقل طور سے ہٹانے کا فیصلہ تین ماہ کے لئے موخر کردیا ہے ۔ یہ اطلاع وزارت خارجہ نے دی ہے ۔امریکہ نے سوڈان پر یہ پابندیاں اس کے انسانی حقوق کے ریکارڈ اور دیگر امور کی وجہ سے لگائی تھیں۔سابق صدر براک اوباما نے جنوری میں چھ ماہ کے لئے یہ پابندیاں ہٹادی تھیں اور اب یہ فیصلہ ان کے جانشیں ڈونالڈ ٹرمپ کو کرنا تھاکہ آیا یہ پابندیاں مستقل طورسے ہٹائی جائیں یا نہیں۔ آج یہ فیصلہ متوقع تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT