Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / ’’میرا تعلق پاکستان سے ہے‘‘ لشکر طیبہ نے ٹریننگ دی، لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ میں نوید کا اعتراف

’’میرا تعلق پاکستان سے ہے‘‘ لشکر طیبہ نے ٹریننگ دی، لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ میں نوید کا اعتراف

نئی دہلی ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں پکڑے گئے دہشت گرد محمد نوید یعقوب نے آج یہ اعتراف کیا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان سے ہے اور لشکر طیبہ نے اسے ٹریننگ دی ہے۔ نوید یعقوب کا لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ کیا گیا جس میں اس نے کہا کہ ’’ہاں میں پاکستان سے ہوں‘‘۔ آج صبح انتہائی سخت سیکوریٹی میں اسے سنٹرل فارنسک سائنس لیباریٹری لایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوید نے کہاکہ ابو قاسم نے اسے ٹریننگ دی ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان میں مداخلت کاری اور یہاں کے شہریوں سے روابط کے بارے میں وہ گمراہ کن اور متضاد بیانات دے رہا تھا جس کی وجہ سے اسے آج لائی ڈیٹکٹر ٹسٹ سے گزارا گیا۔ اس دوران این آئی اے نے لشکر طیبہ دہشت گردوں کے دو خاکے جاری کئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے گلمرگ سیکٹر میں وہ نوید کے ساتھ داخل ہوئے تھے۔ این آئی اے نے ان دونوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں اطلاع فراہم کرنے والوں کو پانچ لاکھ روپئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ۔ ان دونوں کی زرغان عرف محمد بھائی اور ابو اوقاصہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT