Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / میرا دل خوشی سے معمور ہے : گیتا

میرا دل خوشی سے معمور ہے : گیتا

وزیرخارجہ سشماسوراج کی پاکستان میں پھنسی ہوئی گیتا سے ملاقات
نئی دہلی ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہری اور گونگی لڑکی گیتا آج اپنے وطن واپس آگئی۔ وہ گذشتہ 14 سال سے پاکستان میں پھنسی ہوئی تھی کیونکہ وہ اپنے خاندان کی شناخت کرنے سے قاصر تھی لیکن حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اپنے خاندان کی تصویر کو دیکھ کر اس نے اپنے والد اور سوتیلی والدہ کو پہچان لیا تھا۔ اس کی واپسی پر اس کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔ اس پر اس نے وزیرخارجہ سشماسوراج کے ساتھ ملاقات کے دوران اظہارتشکر کیا اور کہا کہ اسے اس کے خاندان سے ملانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT