Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / میرا ووٹ صرف اور صرف ٹرمپ کیلئے ہوگا: بابی جندال

میرا ووٹ صرف اور صرف ٹرمپ کیلئے ہوگا: بابی جندال

واشنگٹن۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کسی زمانے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے زبردست ناقد اور صدارتی دوڑ کے سابق امیدوار ہندوستانی نژاد امریکی شہری بابی جندال نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ کو ری پبلیکن پارٹی کا امیدوار منتخب کرلیا گیا کہ وہ اپنا ووٹ ٹرمپ کو دیں گے۔ جندال نے کہا کہ ٹرمپ ہر حال میں ہلاری کلنٹن سے بہتر صدر ثابت ہوں گے۔ ٹرمپ اگر ری پبلیکن کی جانب سے نامزد کئے جائیں گے تو ان کا (جندال) ووٹ صد فیصد ٹرمپ کیلئے ہی ہوگا۔ 44 سالہ جندال نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ بابی جندال جو موئشیانہ کے سابق گورنر بھی ہیں، کچھ ماہ قبل تک خود بھی صدارتی انتخابات کی جو موئشیانہ کے سابق گورنر ہیں، کچھ ماہ قبل تک خود بھی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل تھے، لیکن بعدازاں وہ یہ کہہ کر دستبردار ہوگئے تھے کہ یہ ان کے بس کا روگ نہیں۔ نیشنل پریس کلب سے گمشتہ سال انہوں نے ٹرمپ کے خلاف جو اناپ شناپ بیانات دیئے تھے کہ اس کے بعد ان کی مقبولیت کا گراف مسلسل نیچے کی طرف جانے لگا۔ جندال نے اس وقت ٹرمپ کو خطرناک شخص قرار دیا تھا۔ بہرحال سیاست میں نہ تو کوئی مستقل دوست ہوتا ہے اور نہ مستقل دشمن۔ اب جندال یہ کہتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں کہ ان کا ووٹ صرف اور صرف ٹرمپ کیلئے ہوگا۔ بہرحال جندال اس بات کا بھی اعتراف کرتے ہیں کہ ٹرمپ کو ہلاری کلنٹن کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ کرنا ہوگا اور یہ مقابلہ اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ اب تک جتنے بھی صدارتی امیدوار میدان میں ہیں، امن میں سب سے سخت مقابلہ ہلاری کلنٹن کے ساتھ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT