Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / میرواعظ اور گمبھیر کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک

میرواعظ اور گمبھیر کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک

چیمپئنز ٹرافی فائنل
میرواعظ اور گمبھیر کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک
سری نگر ، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین اور وادی کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی رہنما میرواعظ مولوی عمر فاروق نے انگلینڈ کے اوول میدان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی جیت پر اسے مبارکباد دی ہے۔ یہ گذشتہ ایک ہفتے میں دوسری دفعہ ہے کہ جب میرواعظ نے پاکستانی ٹیم کو اس کی جیت پر مبارکباد دی ہے ۔ 15جون کو میرواعظ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو چیمئنز ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے میں انگلینڈ کو ہرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے فائنل مقابلے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا یہ پیغام قومی الیکٹرانک میڈیا پر تنازعے کا ایک موضوع بن گیا تھا۔ تاہم حریت چیئرمین کو ہندوستانی کرکٹر و سابق کپتان گوتم گمبھیر نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی پر اپنے تازہ ٹویٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سرحد پار کرکے پاکستان چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔ میرواعظ عمر فاروق نے جو گذشتہ چند دنوں سے اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں، گذشتہ رات پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ‘ہر طرف پٹاخے سر کئے جارہے ہیں۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ عیدقبل از وقت ہی آگئی ہو۔ بہتر کھیلنے والی ٹیم کا دن رہا۔ پاکستانی ٹیم کو کامیابی کی مبارکباد’۔ تاہم اس ٹویٹ کے جواب میں کرکٹر گوتم گمبھیر نے لکھا ‘میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ سرحد پار کرکے اس پار کیوں نہیں چلے جاتے ؟ وہاں آپ کو بہتر پٹاخے بازی (چائنیز) اور عید کا جشن ملے گا۔ میں پیکنگ میں آپ کی مدد کرسکتا ہوں’۔

 

TOPPOPULARRECENT