Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / میرواعظ کا خطِ قبضہ پر تشدد ختم کرنے ہند۔پاک پر زور

میرواعظ کا خطِ قبضہ پر تشدد ختم کرنے ہند۔پاک پر زور

سرینگر ۔ 19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدرنشین میر واعظ عمرفاروق نے آج اظہارِتشویش کرتے ہوئے کہا کہ خطِ قبضہ پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ انھوں نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیاکہ وہ بالغ نظری کا ثبوت دیں اور پرامن انداز میں مسئلہ کشمیر کی یکسوئی کریں۔ انھوں نے کہاکہ اس کشیدگی کی بنیادی وجہ دونوں نیوکلیئر ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کی موجودگی ہی ہے ، جس کی وجہ سے تشدد ہورہا ہے اور تعلقات میں تلخی آرہی ہے ۔ جب تک دونوں ممالک یہ مسئلہ پرامن انداز میں حل نہیں کرلیتے کشمیریوں کے مصائب کا اختتام نہیں ہوگا ۔ میرواعظ فی الحال ایک ماہ کیلئے اپنی قیامگاہ پر نظربند ہیں۔ انھوں نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے دونوں ممالک پر مسئلہ کشمیر کی پرامن یکسوئی کیلئے زور دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT