Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / میرٹھ میں لاپتہ لڑکی بحفاظت مکان واپس

میرٹھ میں لاپتہ لڑکی بحفاظت مکان واپس

میرٹھ ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہر کے ایک تاجر کی 13 سالہ لڑکی جو کہ گذشتہ دو یوم سے لاپتہ تھی ۔ آج بحفاظت مکان واپس آگئی ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی ۔ لڑکی کے افراد خاندان نے 15 فروری کو پولیس میں شکایت درج کروائی تھی اور اسکول سے لڑکی واپس نہ آنے پر اغواء کیے جانے کا شبہ طاہر کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ لڑکی اپنے مکان واپس آنے کی بجائے اپنے ننھیال کے مکان چلے گئی جو کہ علاقہ شاستری نگر میں رہتے ہیں ۔ خصوصی پولیس ٹیم نے تحقیقات میں یہ پتلا چلایا کہ لڑکی کا اغواء نہیں کیا گیا اور وہ خود اپنی مرضی سے ننھیال کے مکان گئی تھی اور آج اپنے مکان بحفاظت آگئی ۔ لیکن یہ سوال برقرار ہے کہ اس لڑکی نے ننھیال جانے کی اطلاع والدین کو کیوں نہیں دی ۔۔

TOPPOPULARRECENT