Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میرٹ اسکالر شپ کیلئے طلباء کا انتخاب

میرٹ اسکالر شپ کیلئے طلباء کا انتخاب

یلاریڈی۔/9مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے لنگم پلی پولکم پیٹ ہائی اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء رجیت،ویویک نیشنل فیس کم میرٹ اسکالر شپ کیلئے منتخب کئے گئے۔ اسکول صدر مدرس راما سوامی نے بتایا کہ ان طلباء کو امسال چھ ہزار روپئے اسکالر شپ منظور ہوگی جو چار سال تک دی جائے گی۔ اس منڈل کے باٹا پور ہائی اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سندھو میرٹ اسکالر شپ کیلئے منتخب کی گئی۔ صدر مدرس مسٹر روی کمار نے بتایا کہ طالبہ کو چار سال تک ہر سال چھ ہزار روپئے اسکالر شپ منظور ہوتی رہے گی۔ اس موقع پر روی، راجندر، سرینواس، ستیہ نارائنا، کرشنا مورتی، شنکر راؤ اور وجئے لکشمی موجود تھے۔

 

علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے
درجہ حرارت میں اضافہ
گلبرگہ۔ 9مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اضلاع حیدر آباد کرناٹک کے درجہ حرارت میں گزشتہ چند دنوں سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کے دن کرناٹک میں ریکارڈ کیا گیا صبح 8.30بجے کا درجہ حرارت علاقہ حیدر آباد کرناٹک میں سب سے زیادہ تھا ۔ بیدر میں ریاست کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38.6ڈگری سیلسیس نوٹ کیا گیا جبکہ ضلع گلبرگہ کا درجہ حرارت 38ڈگری تھا ۔ گلبرگہ اور بیدر دونوںاضلاع میں گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ گزشتہ سال بیدر ضلع میں جع درجہ حرارت نوٹ کیا گیا تھا یعنی منگل کے دن کا ضلع بیدر کا درجہ حرارت گزشتہ سال اسی دن کے مقابلہ میں 4ڈگری زیادہ تھا ۔ رائچور اور کوپل میں منگل کے دن کا درجہ حرارت علی الترتیب 37ڈگری سیلسیس اور 36ڈگری سیلسیس تھا ۔ رائچور ،۔ کوپل ، بیدر اور گلبرگہ میں رات کا درجہ حرارت بھی 23ڈگری سیلسیس نوٹ کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT