Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / میرپیٹ علاقہ سے نومولود کی نعش برآمد

میرپیٹ علاقہ سے نومولود کی نعش برآمد

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے آج علاقہ سے ایک نومولود کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی اور پنچنامہ کے بعد اس نومولود کی نعش کو مردہ خانے میں محفوظ کردیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق میرپیٹ کے علاقہ گائتری نگر فیس II سے اس نومولود کی نعش کو برآمد کیا گیا ۔ جس کی عمر 24 گھنٹے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نومولود کو فوت ہونے کے بعد پھینک دیا گیا ہوگا ۔ پولیس میرپیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT