Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / میریج بیورو کے ذریعہ دھوکہ ، خاتون گرفتار

میریج بیورو کے ذریعہ دھوکہ ، خاتون گرفتار

حیدرآباد ۔ /8 نومبر (سیاست نیوز) میریج بیورو کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے والی ایک خاتون کو حیدرآباد پولیس سائبر کرائم کی مارکٹنگ انٹلیجنس ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ /29 ستمبر کو لنگر حوض کے ساکن ایم رگھو رام ریڈی نے سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کرواتے ہوئے یہ بتایا کہ /18 ستمبر کو تلگو روزنامہ میں نندنی میریج بیورو کا اشتہار دیکھا اور اشتہار میں موجود موبائیل فون نمبر پر ربط قائم کرنے کے بعد وہ سرستی نگر سعیدآباد کالونی میں واقع میاریج بیورو کے دفتر پہونچے ۔ میاریج بیورو چلانے والی خاتون سندھیا رانی نے درخواست گزار کو  10 ہزار روپئے فراہم کرنے کیلئے کہا جس کے نتیجہ میں 5 ہزار روپئے سنجیوا رانی کے بینک کھاتے میں منتقل کئے گئے ۔ شادی کے رشتے طئے کرنے کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے والی سندھیا رانی کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے دفتر سے تین موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT