Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میریکوم کیلئے اولمپک وائلڈکارڈ چاہیں گے : انڈیا

میریکوم کیلئے اولمپک وائلڈکارڈ چاہیں گے : انڈیا

Incheon: Boxer Mary Kom celebrates after winning the semifinal match of women's flyweight (48-51kg) division against Vietnam's Le Thi Bang at the Asian Games in Incheon on Tuesday. PTI Photo by Shahbaz Khan (PTI9_30_2014_000136A)

نئی دہلی ، یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) وہ کوالیفائرز کے ذریعے مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ پائیں لیکن اسٹار باکسر ایم سی میریکوم کا اولمپیائی خواب ابھی ختم نہیں ہوا کیونکہ انڈیا نے اِس سال 5 اگسٹ سے مقررہ گیمز میں اُن کیلئے راست داخلہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میریکوم (51kg) اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہونے سے محروم ہوئیں جبکہ وہ گزشتہ ماہ کی ورلڈ چمپئن شپس کے سکنڈ راؤنڈ سے دستبردار ہوئیں، جو خواتین کیلئے ان گیمز کے سلسلے میں دوسرا و آخری کوالیفائنگ ٹورنمنٹ تھا۔ 33 سالہ باکسر کو استانہ (قازقستان) میں کم از کم سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرنا ضروری تھا کہ میگا ایونٹ میں اولمپک مقام یقینی ہوجائے۔ ہندوستان میں باکسنگ کے امور چلانے والی موجودہ اڈھاک کمیٹی کے چیئرمین کشن نرسی نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ وہ غیرمعمولی اتھلیٹ رہی ہیں اور اس کھیل کیلئے اُن کے مجموعی رول کو دیکھتے ہوئے ہم نے اُن کیلئے وائلڈ کارڈ کے حصول کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اُن کی درخواست متعدد میں شامل رہے گی جن پر انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن (اے آئی بی اے) غور کرتے ہوئے کوئی قطعی فیصلہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT