Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / میری بیوی نے واپسی کیلئے حوصلہ بڑھایا: اے بی

میری بیوی نے واپسی کیلئے حوصلہ بڑھایا: اے بی

اندور۔11 اپریل۔(سیاست ڈاٹ کام)  رائل چیلنجرز بنگلور کے سرکردہ بلے باز اے بی ڈی ولیرس کی واپسی کو لے کر شک کی صورت حال تھی لیکن صرف دو میچوں سے دور رہنے کے بعد ہی انہوں نے آئی پی ایل 10 میں واپسی بھی کی اور اس کا کریڈٹ جنوبی افریقہ کے بلے باز نے اپنی بیوی کو دیا ہے ۔ڈی ولیرس نے پنجاب کے خلاف میچ میں ناٹ آوٹ 89 رن کی اہم اننگز کھیلی اور ٹیم کو لڑنے کے قابل اسکور تک پہنچایا۔اگرچہ ٹیم یہ میچ آٹھ وکٹ سے ہار گئی تھی۔لیکن اے بی نے ایک بار پھر بنگلور کے لئے اپنی افادیت کو ثابت کر دیا۔آئی پی ایل کے ابتدائی دو میچوں سے باہر رہنے کے بعد بھی ڈی ولیرس کی واپسی کو مشکوک سمجھا جا رہا تھا۔لیکن انہوں نے پنجاب کے خلاف میچ سے ٹورنامنٹ میں واپسی کر لی۔جنوبی افریقہ کے بلے باز نے اپنی اس واپسی کا کریڈٹ بیوی ڈینیلا کو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے خود کو چونکایا۔میرے لئے یہ بنیادی طور پر ذہنی مضبوطی کی بات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT