Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / میری بیٹی پر بے بنیاد الزامات : ڈی راجہ

میری بیٹی پر بے بنیاد الزامات : ڈی راجہ

نئی دہلی ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی کے قائد ڈی راجہ نے آج اے آئی ایس ایف کی قائد اپنی دختر کا دفاع کرتے ہوئے جس کا نام جے این یو طلبہ کی فہرست میں شامل ہے جن پر مخالف ہند نعرہ بازی کا الزام ہے ‘ کہا کہ اُن کے سیاسی حریف نامعقول اور بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔ انہوں نے اپوزیشن پارٹیوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو کسی اور زیادہ جانتے ہیں ۔ اے آئی ایس ایف کی سیاست اور نظریہ سے بخوبی واقف ہیں ۔ اس قسم کے بے بنیاد ‘ نامعقول اور بکواس الزامات عائد نہیں کئے جاسکتے ۔ وہ بی جے پی کے الزامات پر اپنا ردعمل ظاہر کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT