Thursday , April 27 2017
Home / دنیا / میری نئی زندگی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے وقف : ملالہ

میری نئی زندگی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے وقف : ملالہ

اقوام متحدہ ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی جنہیں حال ہی میں اقوام متحدہ نے امن کا سفیر مقرر کیا ہے ،نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں نے انہیں ہلاک کرنے کی پوری کوشش کی تھی لیکن وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ اس طرح انہیں ( ملالہ ) اب نئی زندگی ملی ہے جسے وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے وقف کردیں گی ۔ انہوں نے لڑکوں سے بھی خواہش کی کہ وہ صنفی مساوات کی تائید کریں ۔ 19 سالہ ملالہ نے فخریہ طور پر خود کو ایک مسلمان بتایا اور کہا کہ اسلام کا مطلب ہی امن ہے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج عالمی میڈیا مسلمانوں کو دہشت گرد اور جہادی بناکر پیش کررہا ہے ۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ان کی ( ملالہ کی ) طرف دیکھیں اور امن پر ایقان رکھیں بجائے اس کے کہ چند مٹھی بھر دہشت گردوں کی جانب دیکھتے ہوئے پوری مسلم قوم کو دہشت گرد سمجھ لیا جائے ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گویٹرس کی موجودگی میں انہوں نے وہاں موجود نوجوانوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT