Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / میری کابینہ میں سکھ مودی کابینہ سے زیادہ وزیراعظم کناڈا کا بیان

میری کابینہ میں سکھ مودی کابینہ سے زیادہ وزیراعظم کناڈا کا بیان

واشنگٹن ۔ 14 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کناڈا کے وزیراعظم جوسٹن ٹروڈیو نے کہا کہ میری کابینہ میں سکھ ارکان مودی کابینہ سے زیادہ ہیں، وہ واشنگٹن میں ایک اجتماع سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے امریکی یونیورسٹی میں طلبہ کے دس سوالات کا جواب دیا۔ نصف گھنٹہ کے سیشن میں پاکستانی صوبہ پنجاب کے طالب علم کے سوال کے جواب میں وزیراعظم کناڈا نے کہا کہ ان کی کابینہ میں چار سکھ ہیں، ان میں ہرجیت سجن وزیردفاع ہیں ، امرجیت سوہی انفراسٹرکچر، بروش چھگر اسمال بزنس اور نودیپ سنگھ بینس اختراعات کے وزیر ہیں۔ نریندر مودی کی کابینہ میں صرف دو سکھ منیکا گاندھی اور ہرسمرات کور بادل ہیں ۔ کناڈا میں گزشتہ اکٹوبر کے انتخابات میں 17 سکھ ارکان پارلیمنٹ کیلئے منتخب ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT