Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / میری کامیابی ‘ پٹھان کوٹ شہیدوں کے نام : وجیندر سنگھ

میری کامیابی ‘ پٹھان کوٹ شہیدوں کے نام : وجیندر سنگھ

لیورپول 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ نے پروفیشنل ناک آوٹ میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کو پٹھان کوٹ حملہ کے شہیدوں کے نام کیا ہے ۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ وجیندر نے کل رات ہنگری کے الیگژینڈر ہوروتھ کو شکست دیدی تھی ۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی کو پٹھان کوٹ حملہ میں شہید ہونے والے ہندوستانی فوج کے مسلح جوانوں کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مسلسل چوتھی کامیاب پر بہت خوش ہیں اور مستقبل کے تعلق سے پر تجسس بھی ہیں۔ وہ خوش ہیں کہ انہیں ایک اور ناک آوٹ مقابلہ میںکامیابی ملی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہاں سے کچھ مزید بہتر اور بڑی مظاہرے کریں۔ وہ اس بار بھی اپنے مقابلہ کیلئے اچھی تیاری کرچکے تھے اور یہی ان کا طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی محنت کو رنگ میں ثابت کرچکے ہیں۔
اسپیڈ اسکیٹنگ میںکوئمبتور کی چھ سالہ لڑکی کا ایشیا ریکارڈ
کوئمبتور 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئمبتور کی ایک چھ سالہ لڑکی آج 10.5 کیلومیٹر کے فاصلے تک تیز رفتار اسکیٹنگ کے معاملہ میں ایشیا بک آف ریکارڈز میں جگہ حاصل کرچکی ہے ۔ اس لڑکی نے یہ فاصلہ 41.03 منٹ میں طئے کیا ہے ۔ چھ سالہ کے درشنی نے جویوا بھارتی اسکول کی طالبہ ہے آج انڈیا بک آف ریکارڈز اور ایشیا بک آف ریکارڈز میں اس کارنامہ کی بدولت جگہ حاصل کرلی ہے ۔ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اپنی نوعیت کے پہلے کوارٹر اسکیٹنگ مراتھن میںاس لڑکی نے 41.03 منٹ میں فاصلہ طئے کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ ٹاملناڈو اسپیڈ اسکیٹنگ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مرگوگانندم نے نے بتایا کہ کوئمبتور ضلع رولر اسکیٹنگ میں بھی اس لڑکی نے 150 میٹر و 500 میٹر میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT