Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / میری کوم نے سبکدوشی کے امکان کو مسترد کردیا

میری کوم نے سبکدوشی کے امکان کو مسترد کردیا

منی پور۔24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) اولمپک میں شرکت کیلئے وائلڈ کارڈ کی درخواست مستر د ہونے کے باوجود  باکسر میری کوم نے باکسنگ کو چھوڑنے سے انکارکردیا۔ وہ کوالیفائنگ مرحلے کے ذریعہ میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی تھیں جس پر انڈین اولمپک اسوسی ایشن نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے تحریری درخواست میں وائلڈ کارڈ مانگا تھا جسے قابل قبول نہیں سمجھا گیا۔دریں اثناء میری کوم نے کہا ہے کہ اگرچہ انہیں میگا ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ نہیں دیا گیا جو مایوس کن  ہے تاہم وہ مکمل فٹ ہیں اور اپنے باکسنگ گلووز کو مستقبل قریب میں الماری میں رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT