Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / میری کیٹانی کی ریکارڈ کامیابی

میری کیٹانی کی ریکارڈ کامیابی

لندن ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کینیا کی ایتھلیٹ میری کیٹانی نے انگلینڈ کی پاؤلا ریڈ کلف کا واحد ورلڈ ریکارڈ چکنا چور کرتے ہوئے لندن میراتھن اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے فنشنگ لائن دو گھنٹے سترہ منٹ اورصفر ایک سیکنڈ میں عبور کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ واضح رہے کہ یہ تاریخ میں دوسرا تیز ترین وقت تھا جس میں کسی ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ طے کیا۔ وہ پاؤلاریڈ کلف سے 41سیکنڈز بہتر رہیں جنہوں نے 2005  کے ایونٹ میں ریکارڈ بنایا تھا۔ مردوں کے مقابلے میں کینیا کے ڈینیئل ونجیرو نے دو گھنٹے ، پانچ منٹ اور 56سیکنڈز میں مسافت پوری کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT