Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / میرے اور نرسنگھ کے درمیان ٹرائل کی ضرورت : سشیل

میرے اور نرسنگھ کے درمیان ٹرائل کی ضرورت : سشیل

نئی دہلی ، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نرسنگھ یادو بھلے ہی اولمپکس میں انڈیا کی نمائندگی کیلئے اپنی دعوے داری پیش کررہے ہیں جیسا کہ وہ مینس 74kg فری اسٹائل میں ایک مقام حاصل کرچکے ہیں، لیکن ڈبل اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار نے آج کہا کہ وہ بس ہی چاہ رہے ہیں کہ ریو گیمز کیلئے بسٹ ریسلر کو منتخب کرنے کیلئے ٹرائلز ہونے چاہئیں۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کو ہنوز اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے کہ آیا ویٹرن سشیل اور نرسنگھ کے درمیان مینس 74kg فری اسٹائل کیٹگری میں ٹرائلز منعقد کرائے جائیں۔ سشیل نے نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ ’’میں بس ٹرائلز چاہ رہا ہوں۔ میں نہیں کہہ رہا ہوں کہ آپ مجھے ہی ریو کو بھیج دیں کیونکہ میرا شاندار ماضی ہے۔ میں بس اتنا کہہ رہا ہوں کہ میرے اور نرسنگھ کے درمیان جو کوئی بہتر ہو، اسے اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہئے۔ چونکہ کوٹہ کا تعلق ملک سے ہوتا ہے اور کسی مخصوص فرد سے نہیں، اس لئے جب دو اچھے دعوے دار ہیں تو منصفانہ آزمائش ضرور ہونی چاہئے۔ اس بارے میں طریقہ کار موجود ہے جس کی تعمیل ہونا چاہئے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT