Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ’’میرے بچے قرآن نہیں پڑھتے، انہیں مار ڈالو‘‘

’’میرے بچے قرآن نہیں پڑھتے، انہیں مار ڈالو‘‘

ماسکو میں ننھی بچی قتل کرنے والی آیا کا نیا بیان
لندن۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی تفتیش کاروں نے چار سالہ معذور بچی کا سر کاٹنے والی ازبک نژاد 38 سالہ آیا گیول چاکرا بوبو کولیوا کے خلاف جمعہ کو قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ گیول چاکرا ایک چار سالہ معذور بچی کی نگرانی پر مامور تھی جسے اس نے ٹوکے کے وار کر کے قتل کیا اور بعد میں اس کا کٹا ہوا سر ہاتھ میں لیکر ماسکو کے میٹرو اسٹیشن کے باہر ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگارہی تھی ۔ ملزمہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ اسے اللہ نے بچی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا‘‘۔ملزمہ تین بچوں کی ماں ہے جو اس وقت اس کے آبائی ملک میں اپنے والد کے پاس رہائش پذیر ہیں۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو میں ’’خونی آیا‘‘ یہ کہتی دیکھتی جا سکتی ہے کہ بچی کے قتل کا مقصد شام میں صدر ولادیمیر کی بمباری کا بدلہ لینا تھا جو گزشتہ برس ستمبر میں شروع کی گئی۔ملزمہ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتی کہ اس کے بچے بھی زندہ رہیں۔ آپ انہیں قتل کر سکتے ہیں۔ مجھے ان کی ضرورت نہیں۔بقول بوبو کولیوا ’’وہ [میرے بچے] قرآن کا مطالعہ نہیں کرتے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT