Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / میرے بیٹے کو گولی مار دی جائے : قندیل کے والد

میرے بیٹے کو گولی مار دی جائے : قندیل کے والد

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سوشیل میڈیا میں سنسنی پھیلانے والی ماڈل قندیل بلوچ جس کا گذشتہ ہفتہ اس کے بھائی نے قتل کردیا تھا تاہم اب مقتولہ کے والد انور عظیم نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کی موت کا بیحد غم ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو دیکھتے ہی گولی مار دی جائے جس نے میری  بیٹی کو تکلیف دہ موت دی۔ بلوچ کے والدین اب تک اس صدمہ سے سنبھل نہیں پائے ہیں۔  بلوچ کے بھائی وسیم نے اپنی بہن کو جب خاندان کی عزت لٹاتے ہوئے دیکھا تو ناموس کیلئے موت کے گھاٹ اتار دیا کیونکہ سوشیل میڈیا پر بلوچ کی نیم عریاں پوسٹنگ سے وہ بیحد شرمسار تھا۔ انور عظیم نے کہا کہ قتل کے وقت وہ اپنے مکان کی پہلی منزل پر محوخواب تھے اور انہیں اب یقین ہوگیا ہیکہ انہیں دھوکہ سے خواب آور گولیاں کھلائی گئی تھیں۔ بلوچ نے قتل کے وقت ہمیں ضرور پکارا ہوگا جب اس کا سگا بھائی اس کا گلا گھونٹ رہا تھا۔ بلوچ کی والدین کا کہنا ہیکہ ان کی بیٹی ان کی سب سے اچھی دوست تھی اور وہ اپنی تمام باتیں چاہے وہ عام نوعیت کی ہوں یا خفیہ نوعیت کی، ہمارے ساتھ شیئر کیا کرتی تھی۔ دوسری صبح ہم نے ناشتہ کے لئے بلوچ کو آواز دی لیکن وہ نہیں اٹھی جس کے بعد جب ہم قریب گئے تو پتہ چلا وہ مر چکی ہے۔ وسیم نے گلا گھونٹنے سے قبل اسے بھی خواب آور اشیاء کھلائی تھی کیونکہ بلوچ کی زبان اور ہونٹ سیاہ پڑ گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT