Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / میرے دباؤ کے آگے حکومت مجبور: راہول

میرے دباؤ کے آگے حکومت مجبور: راہول

نئی دہلی ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے ای پی ایف منہائی پر ٹیکس کی تجویز سے دستبرداری کے حکومت کے فیصلہ کا سہرا اپنے سر باندھا ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انہوں نے حکومت پر دباؤ بنائے رکھا۔ تنخواہ یاب طبقہ پر اس ظلم کے خلاف انہوں نے حکومت کو خبردار کیا تھا۔ حکومت کی اس تجویز پر ایمپلائیز یونین اور سیاسی جماعتوں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا کہ حکومت متوسط طبقہ کو نشانہ بنارہی ہے، چنانچہ انہوں نے کافی دباؤ ڈالا اور خوشی اس بات کی ہے کہ یہ طبقہ اب راحت محسوس کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT