Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / میرے ساتھ امریکی میڈیا نے بہت بُرا سلوک کیا : ٹرمپ

میرے ساتھ امریکی میڈیا نے بہت بُرا سلوک کیا : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو شاید یہ احساس بار بار ستاتا ہے کہ میڈیا ان کے پیچھے ہاتھ دھوکر پڑ گیا ہے ۔ کیوں کہ آج انہوں نے جو بیان دیا ہے اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں کسی بھی سیاستداں کے ساتھ میڈیا نے وہ نارواسلوک نہیں کیا جو ان کے ساتھ کیا ۔ اس وقت ٹرمپ کو متعدد تنازعات کا سامنا ہے جن سے باہر نکلنے کے لیے انہیں جدوجہد کرنی پڑرہی ہے لیکن اس کے باوجود ان کا عزم ہے کہ موصوف اپنے خوابوں کی تکمیل کی راہ میں اپنے ناقدین کو رکاوٹیں پیدا کرنے نہیں دیں گے ۔ یو ایس کوسٹ گارڈ اکیڈیمی کی افتتاحی تقریب جس کا انعقاد نیو لندن کنکٹی کٹ میں کیا گیا تھا ، سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری طرف دیکھئے ۔ میڈیا نے جتنا بُرا سلوک میرے ساتھ کیا ، امریکہ کی تاریخ میں کسی بھی سیاستداں کے ساتھ نہیں کیا ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ صدارتی انتخابات میں ہماری جیت ہوئی ۔ آپ پر کی جانے والی تنقیدیں آپ کو مزید مستحکم کرتی ہیں لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ حوصلہ رکھیں اور وہ کام کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں جو آپ کی دانست میں درست ہیں ۔ اگر آپ صحیح ہیں تو آپ کو منزل تک پہنچنے کوئی روک نہیں سکتا ۔ صدر بننے کے بعد ان کے لیے کوئی بھی کام آسان نہیں رہا ۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ صدر کی حیثیت سے ان کا انتخاب امریکی میڈیا کی خدمت کرنے کے لیے نہیں ہوا ہے ۔ میں امریکہ کے ان مرد و خواتین کی خدمت کرنے آیا ہوں جنہیں سماج نے بھلا دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT