Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / میرے شوہر سے مجرم جیسا سلوک: سوشیلا

میرے شوہر سے مجرم جیسا سلوک: سوشیلا

حیدرآباد۔/22فبروری، ( سیاست نیوز) پروفیسر کودنڈا رام کی شریک حیات شریمتی سوشیلا نے پولیس کے اختیار کردہ طرز عمل پر شدید تنقید کی۔ انہیں راج بھون سے مایوسی ہوئی جس کے بعد کمشنر پولیس سے ملاقات کرتے ہوئے شوہر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ رات کی تاریکی میں مجرم کی طرح دروازہ توڑ کر ان کے شوہر کو کیوں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ بیروزگار نوجوانوں کی ریالی منظم کرنا کیا کوئی جرم ہے۔ پولیس نے نہ صرف یہ کہ ان کے شوہر کو گرفتار کیا بلکہ نامعلوم مقام لے گئی اور اطلاع دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔شریمتی  سوشیلا پہلے راج بھون گئی تھیں جہاں گورنر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ بعد ازاں کمشنر پولیس مہیندر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کا طرز عمل غیر جمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقررات کئے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ تلنگانہ جے اے سی کی جانب سے ہائی کورٹ میں رجوع ہونے والی رچنا ریڈی ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT