Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / میرے لئے یہ سال حیرت انگیز رہا : ثانیہ

میرے لئے یہ سال حیرت انگیز رہا : ثانیہ

حیدرآباد ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اِس سال دو گرانڈ سلام جیتنے اور ویمنس ڈبلز میں عالمی نمبر ایک بننے کے بعد ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اگلے سیزن میں کچھ بھی مختلف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ’’میں امید کرتی ہوں کہ میں کچھ مختلف نہ کروں … دیانت داری سے کہوں تو یہ میرے لئے حیرت انگیز سال رہا ہے۔ دنیا میں نمبر ایک کھلاڑی کی حیثیت سے سال کا اختتام کرنا اور پھر جس طرح ہم (ثانیہ اور ڈبلز پارٹنر مارٹینا ہنگس) نے کھیلا، یہ سب کچھ بہت مسحور کن ہوا ہے،‘‘ ثانیہ نے آج یہاں ایک پروموشنل ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ اگلے سیزن میں آئندہ سال جنوری میں شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن کے ساتھ اگر وہ اپنے پرفارمنس کو بہتر بنا سکیں تو اُن کیلئے اپنے دیرینہ خواب کی تعبیر مل جانے کے مترادف ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT